Home / Entertainment / سلمان خان کے اشارے سے کترینہ کیف بھری تقریب میں شرم سے پانی پانی ہو گئیں

سلمان خان کے اشارے سے کترینہ کیف بھری تقریب میں شرم سے پانی پانی ہو گئیں

نئی دہلی : بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کترینہ کیف کا معاشقہ لمبے عرصے سے زبان زد عام رہا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ علیحدگی کے بعد بھی ان دونوں کے پیار میں کوئی کمی نہیں آئی جس کا ایک ثبوت پریس کانفرنس کے دوران دیکھنے کو ملا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ نے آئیفا پریس کانفرنس 2017ءمیں شریک کی تو کیمروں کی روشنی سے سٹیج چکاچوند ہو گیا اور تینوں نے ایک طرح سے میلہ لوٹ لیا۔ اس موقع پر کترینہ کیف کا لباس درست نہیں تھا جس پر دبنگ خان کی نظر پڑ گئی اور انہوں نے بیٹھتے ہوئے کترینہ کیف کو چپکے سے اشارہ کر کے اپنا لباس ٹھیک کرنے کو کہا تو اداکارہ شرم سے پانی پانی ہو گئی اور پیچھے مڑ کر لباس ٹھیک بھی کر لیا۔

ان کی یہ ویڈیو جیسے ہی منظرعام پر آئی تو دیکھنے والے دونوں کے درمیان اب بھی ”کچھ ہے“ کی باتیں کر رہے ہیں اور ویڈیو کو دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »