Home / Pakistan / سعید غنی : ایم کیوایم کیلئےیہ ہی بڑی دھاندلی ہےکہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی

سعید غنی : ایم کیوایم کیلئےیہ ہی بڑی دھاندلی ہےکہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پولیس کے ذریعے نتائج تبدیل کرنے کا الزام درست نہیں،ایم کیوایم کیلئے یہ ہی بڑی دھاندلی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کسی پارٹی نے دھاندلی کی شکایت نہیں بھیجی، ووٹوں کی گنتی کے وقت بھی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، الیکشن کمیشن کے پاس نتائج آگئے تو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا انتخابات اچھے ہوئے کوئی شکایت نہیں آئی، رینجرز کے رویے کیخلاف صرف میں نے شکایت کی تھی، شکایت میں چنیسر گوٹھ میں لوگوں کو مشکلات کا ذکر کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں، 2013 میں ایم کیوایم نے اپنی مرضی سے پولنگ اسٹیشن بنائے تھے، کراچی کی تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارا مؤقف تحمل سے سنے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کیلئے یہ ہی بڑی دھاندلی ہےکہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، ایم کیوایم کو ڈر ہے2018 میں ایسے الیکشن ہوئے تو ان کا صفایا ہوجائیگا۔

سعید غنی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس کے ذریعے نتائج تبدیل کرنے کا الزام درست نہیں، ڈی جی رینجرز،ونگ کمانڈرسمیت اعلیٰ حکام نےخصوصی توجہ دی، میرے کہنے پر پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے کی بات حقائق کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ پولنگ اسٹیشن تبدیل ہوئے جو میرے کہنے پر نہیں ہوئے تھے، تمام جماعتوں کی مشاورت سے چند پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کیا گیا تھا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »