Home / International / سعودی عرب کا 50 جزیروں پر سیاحتی منصوبے قائم کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب کا 50 جزیروں پر سیاحتی منصوبے قائم کرنے کا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب کے 50 جزیروں پر عالمی معیار کے سیاحتی منصوبے قائم ہوں گے۔ قدرتی حسن سے مالامال جزیروں پر ایئرپورٹ، ہوٹل، سیاحتی مراکز اور سمندری سیاحت کے تمام منصوبے بنائیں جائیں گے۔

نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز اس منصوبے کی منظوری دیدی جس کے مطابق الوجہ اور املج کے درمیان جزائر میں سیاحتی مراکز کے منصوبے کو ”بحیرہ احمر منصوبہ“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں 50 سے زائد جزیروں میں عالمی معیار کے سیاحتی مراکز قائم ہوں گے۔ دنیا بھر سے سیاح ویزے کے بغیر یہاں آسکیں گے۔
اسکے علاوہ جزائر میں ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ بحیرہ احمر منصوبے کا سنگ بنیاد 2019ء کے آخری سہ ماہی میں رکھا جائے گا۔ اس کے پہلے مرحلے کی تکمیل 2022ء میں ہوگی۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »