Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:15 AM
HomeInternationalسعودی عرب سمیت چارعرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

سعودی عرب سمیت چارعرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

ریاض : سعودی عرب نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، جب کہ سعودی عرب میں مقیم قطری شہریوں کو بھی 14 روز میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، سعودی حکام کے مطابق تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، جب کہ سعودی حکام نے تمام قطری شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق قطری شہری 14 روز میں سعودی عرب سے نکل جائیں، دوسری جانب بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد یمن جنگ میں مصروف سعودی اتحاد میں شامل قطر کے فوجی دستوں کو واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں سعودی عرب نے قطر کے ساتھ ملحقہ سرحدیں بھی بند کردی ہیں، جب کہ زمینی، فضائی اور سمندری رابطے بھی منقطع کردیئے۔
سعودی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، ‘قطر نے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کے لیے مسلم برادرہڈ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد اور فرقہ وارانہ گروپوں کی حمایت کی اور میڈیا کے ذرہعے ان کے پیغامات اور اسکیموں کی تشہیر کی’۔
سعودی اتحادی ممالک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے، عرب اتحادیوں کی جانب سے قطر پر القاعدہ اخوان اور داعش کی سرپرستی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قطر کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آسکا، تاہم وہ ماضی میں دہشت گردوں یا ایران کی حمایت اور مدد کے الزامات کی ترید کرتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب قطر نے گذشتہ ماہ مئی کے آخر میں الزام عائد کیا تھا کہ ہیکرز نے اس کی سرکاری نیوز ایجنسی کو ہیک کرکے حکمران امیر کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے حوالے سے جعلی کمنٹس پبلش کیے۔ جس کے بعد خلیجی عرب ریاستوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مشہور سیٹلائٹ نیوز نیٹ ورک الجزیرہ سمیت قطری میڈیا پر پابندی عائد کردی تھی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.