Home / International / سعودی عرب دورے میں میلانیا اور ایوانکا کیا پہنیں گی؟

سعودی عرب دورے میں میلانیا اور ایوانکا کیا پہنیں گی؟

سعودی عرب دورے میں میلانیا اور ایوانکا کیا پہنیں گی؟

ریاض : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور بیٹی ایوانکا سعودیہ عرب آمد پر کیا سر کو ڈھانپیں گی اور کیسا لباس زیب تن کریں گے ؟؟ سعودی وزارت داخلہ نے لباس سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرکا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پر امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے پانچ ملکی دورے میں ان کے ساتھ اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اورداماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیںجبکہ جمعہ کو سفر کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ اپنے مذہبی پیشوا اور یہودی ربّی سے اس کی پیشگی اجازت بھی لے لی ہے۔

ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »