Home / International / سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

جدہ: سابق نائب وزیر دفاع اور ایوی ایشن سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی تھے۔

عبدالرحمان بن عبدالعزیز 1931 میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ سعودی شہزادے نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے آرٹس میں بیچلر کیا ہوا تھا، جبکہ کیلیفورنیا فوجی اکیڈمی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی تھی۔

عبدالرحمان بن عبدالعزیز 1970 کے وسط کے دوران شاہی خاندان کے معاملات کے مشیر تھے، جبکہ 1978 سے نومبر 5، 2011 تک وہ دفاعی ڈویژن اور ایوی ایشن کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »