Breaking News
Home / International / سری لنکا،سیلاب اوربارشیں،ہلاکتوں کی تعداد91ہوگئی

سری لنکا،سیلاب اوربارشیں،ہلاکتوں کی تعداد91ہوگئی

کولمبو : سری لنکا میں حکام کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 91 افراد ہلاک جبکہ 110 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مختلف حادثات میں ایک سو دس سے زائد افراد لاپتا ہوگئے۔

سری لنکن ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں کو مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کا سامنا ہے۔

Check Also

سمندری طوفان ماریا کا رخ ڈومینیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کی طرف

سمندری طوفان ماریا کا رخ ڈومینیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کی طرف

پورٹوریکو : سمندری طوفان ماریا ڈومینیکوکے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کا …

Translate »