Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / July 23, 2017 3:36 PM
HomeSportsسرفراز احمد کو تاحیات ممبر شپ مل گئی

سرفراز احمد کو تاحیات ممبر شپ مل گئی

کراچی: پریس کلب نے سرفراز احمد کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی، کپتان قومی ٹیم کہتے ہیں ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی، سینئرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، فخر زمان کی صلاحیتوں نے کام آسان کردیا ۔

چیمپئنز ٹرافی گھر لانے پر ہی بس نہیں ہوئی،،کپتان سرفراز احمد قوم کو مزید خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

قومی کپتان سرفراز احمد کا کراچی پریس کلب میں کہنا تھا کہ سینئرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،فخر زمان کی صلاحیتوں نے کام آسان کردیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اظہرعلی،شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ضرورت ہے، جونئیر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیسٹ میچز جیتنا ان کے لئے چیلنج ہوگا۔

Share