Home / International / سرحدی تنازعہ کے باعث چین کا بھارت کوجارحیت سےبازرہنےکی ہدایت

سرحدی تنازعہ کے باعث چین کا بھارت کوجارحیت سےبازرہنےکی ہدایت

بیجنگ : چین کی جانب سے ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، چین کے فوجی حکام کے مطابق بھارت نے متنازع علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو شرمندگی کا سامنا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام سے فوجیں نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سکم کی سرحد پر جاری سرحدی کشیدگی مزید سنگین ہوگئی ہے، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈوکلام سے فوجیں بلانے تک مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

چین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا نے کہا ہے کہ جب تک بھارت سرحدی علاقے ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس وقت تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی ہے۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔

دوسری جانب چین کی فوج نے تبت میں انڈین سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جس میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا، یہ مشقیں 11 گھنٹے تک جاری رہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد کیا تھا اور نہ دن کا تعین ہو سکا ہے۔

ان مشقوں میں تیزی سے نقل و حرکت اور دشمنوں کے جہازوں کو تباہ کرنے کی تیاریاں کی گئیں۔ ان مشقوں میں فوج کی اُس بریگیڈ نے حصہ لیا جو دریائے برہما پترا کے قریب کی ہیں جو وہاں سے بہہ کر انڈیا اور بنگلہ دیش تک جاتا ہے اور اس بریگیڈ کی ذمہ داری سرحدوں پر جنگی کارروائیاں کرنا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل تبت کے دارالحکومت لاسا میں 10 جولائی کو تبت موبائل کمیونیکیشن نے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عارضی نیٹ ورک قائم کرنے کی مشق کی۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »