Home / Pakistan / سرتاج عزیز کی مقبوضہ کشمیر 12 کشمیریوں کی شہادت پر مذمت

سرتاج عزیز کی مقبوضہ کشمیر 12 کشمیریوں کی شہادت پر مذمت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں پلوامہ اور بارہ مالا میں 12 کشمیریوں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی بے رحمانہ قتل عام کو روکیں۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی آوازبیرونی دنیا تک روکنے کیلئے بھارت نے سوشل، الیکٹرانک اور پرنت میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن پر تناو میں اضافہ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کشمیر میں عوام کی آزادی کی تحریک کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگا رہا ہے، امریکہ سمیت عالمی برادری کو کنٹرول لائن پر پاک بھارت تناو پرتشویش ہے۔ بھارتی فوج کا معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے،عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر گزشتہ 70 برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
سرتاج عزیز نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت مزید کتنے کشمیریوں کو بے رحمی سے مارے گا؟ انہوں نے کہا اگر بھارت سوچتا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے جدوجہد کو دبائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ بھارت نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ انہوں نے حکومت عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »