Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:50 AM
HomeSportsسربراہ کی حیثیت سے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی کوشش کروں گا، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی

سربراہ کی حیثیت سے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی کوشش کروں گا، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی

سربراہ کی حیثیت سے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی کوشش کروں گا، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سربراہ کی حیثیت سے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی کوشش کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہم مضبوط کرنا چاہتے ہیں جس پر کام جاری ہے، جو چیزیں پراسس میں ہیں انہیں کسی کو نہیں بتا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انٹرنیشنل کرکٹ واپس آجائے اور کم از کم 7 یاد 8 غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں، سری لنکا کی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی تو اس کے بعد پی ایس ایل کے بھی تمام میچز یہی کھیلے جائیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلا سال پاکستانی کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے، غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصانات کو پی ایس ایل سے دور کیا جاسکتا ہے، حیران ہوں کہ 10 سال پرانی بات میرے کھاتے میں ڈالی جارہی ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.