Home / International / ساحلی علاقوں میں سونامی کا خطرہ ، 7.8 شدت کا زلزلہ

ساحلی علاقوں میں سونامی کا خطرہ ، 7.8 شدت کا زلزلہ

ماسکو : روس کے ساحلی علاقوں میں 7.8 عشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچٹکا میں آیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت7.8 یکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکز روسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »