Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:10 AM
HomePakistanسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پنجاب ہاؤس سے روانہ

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پنجاب ہاؤس سے روانہ

توہین عدالت کی درخواست: نوازشریف سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری

روالپنڈی : سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوگئے، نوازشریف کا قافلہ کچہری چوک سے منزل کی جانب رواں دواں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا قافلہ پنجاب ہاؤس سےروانہ ہوگیا۔ نوازشریف کچہری چوک سے لاہور کے لیے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والے انقلاب کا نمونہ پیش کر رہے ہیں، عوام کی آج جیسی محبت پہلے نہیں دیکھی، لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ راولپنڈی ان کا شہر ہے لیکن دراصل یہ مسلم لیگ ن کا شہر ہے۔
نوازشریف کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کروڑوں لوگ وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور چند لوگ ختم کردیتے ہیں، مجھے تیسری بار حکومت سے نکالا گیا، میں سوال کرتا ہوں کہ کیا نواز شریف نے قومی خزانہ لوٹا، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کسی وزیر اعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔ ایک وزیر اعظم کو پھانسی دی گئی، ایک کو جلا وطن کردیا گیا ایسا کب تک چلے گا۔؟ کیا ملک میں جمہوریت کو چلنے دیا جائے گا۔؟
سابق وزیر اعظم نے طاہر القادری کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ کینیڈا میں عیش و عشرت کی زندگی گذارنے والے ملک کی تباہی کا نسخہ لے کر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا دھرنے والوں اور مولوی صاحب نے ملک کے خلاف سازش کی۔
ان کا کہنا تھا کیا ملک میں کبھی ووٹوں کی عزت کی جائے گی؟ نواز شریف نے کبھی کمیشن نہیں لی۔ ملک میں 70 برسوں سے کسی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی، مجھے حکومت کا لالچ نہیں لیکن عوام کی مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونے چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کے لیے صبح ساڑھے 11 بجے روانہ ہوا تھا جو 6 گھنٹے بعد فیض آباد پہنچا جہاں کچھ دیر توقف بعد یہ قافلہ مری روڈ پر رواں دواں رہا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.