Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:58 PM
HomePakistanسابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچہ کو کچل ڈالا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچہ کو کچل ڈالا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچہ کو کچل ڈالا

گجرات : سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچہ کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ گجرات پہنچا تو وہاں لوگ نواز شریف کو دیکھنے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے ، اسی دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جب نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی زد میں آکر بچہ کچلا گیا۔
بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، اسکواڈ میں شامل کوئی گاڑی بچے کو اٹھانے کیلئے نہیں رُکی۔
زرائع کے مطابق بچہ قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، کالے رنگ کی گاڑی کا نمبر265 ہے۔
بچے کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی اور اسکا تعلق لالا موسیٰ سے ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اربوں کےفلیٹوں میں رہتے ہیں اور یہ غریبوں کے بچے ہیں، یہ لوگ مشتعل ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اقتدار بچانے کیلئے کسی حد تک بھی جانے والے نوازشریف مجرم ہیں۔
خرم نوازگنڈاپور نے بھی بچے کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے لواحقین میاں نوازشریف کے خلاف ایف آئی آرکٹوائیں، لواحقین شہباز شریف کیخلاف بھی ایف آئی آرکٹوائیں، شہبازشریف نے پنجاب پولیس ایک نااہل شخص کیلئے لگائی ہوئی ہے، ان لوگوں کو جانی یامالی نقصان کا افسوس نہیں،انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.