Home / Pakistan / سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا۔

گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل میاں نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
سپریم کورٹ کے ججوں نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں جو بھی کرلیتے نااہلی کےمنصوبے پر عمل ہونا ہی تھا کیونکہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم، تولینا بھی جرم ہی ٹھہرتا، سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اگر اس فیصلے کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کروں تو عالمی عدالت ایک منٹ میں اسے ختم کردے گی۔
فیصلہ دینے والوں قوم کا فیصلہ بھی دیکھ لو، نوازشریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن اس سے بھی روک دیا گیا۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ 70 سال سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ کی قدر کرانی ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »