Home / Health / زیتون کی یہ ایک چیز آپ کو کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے، سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

زیتون کی یہ ایک چیز آپ کو کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے، سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

لندن: دنیا میں ہر سال لاکھوں لوگ کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ اگر صحت مندانہ خوراک اور اچھا طرز زندگی اپنایا جائے تو ہر طرح کے کینسر سے 30سے 40فیصد تک بچا جا سکتا ہے۔ اب ماہرین نے کھانے کی ایک ایسی چیز بتا دی ہے جس کا استعمال کینسر سے بچا سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مالیکیولر بائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ”زیتون کا تیل دماغ کے کینسر سے بچاﺅ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔اس میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہناتھا کہ ”زیتون کے تیل کا بنیادی جزو ’اولیک ایسڈ‘ (Oleic acid)دماغ کے اندر موجود ان مالیکیولزکی مقدار اور کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو خطرناک کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے اور نشوونما پانے سے روکتے ہیں۔ “ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کینسر سے بچاﺅ کے لیے زیتون کے ریفائنڈ تیل کی بجائے زیتون کا عام خالص تیل استعمال کریں۔ یہ کینسر کے خاتمے میں ریفائنڈ تیل کی نسبت 6گنا زیادہ مو¿ثر ہوتا ہے۔

Check Also

قومی اسلامی مشاورتی گروپ (این آئی اے جی) نے ایک بار پھر پولیو کے خاتمے کا عزم کرلیا

قومی اسلامی مشاورتی گروپ (این آئی اے جی) نے ایک بار پھر پولیو کے خاتمے کا عزم کرلیا

اسلام آباد: قومی اسلامی مشاورتی گروپ (این آئی اے جی) نے ایک بار پھر اس …

Translate »