Home / Entertainment / رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

ممبئی :رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام ہوگئیں۔ ان میں فلمساز و اداکار فرحان اختر کی فلم ’’لکھنؤ سینٹرل‘‘ ، اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم’’ سمرن‘‘ اور رشی کپور کی فلم ’’ پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ شامل ہیں۔

یہ فلمیں گزشتہ جمعہ کو ریلیز کی گئیں اورتینوں ہی مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہیں۔اب تک کوئی فلم اچھا بزنس نہیں کرپائی۔
باکس آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بالی وڈ فلموں کیلئے یہ ہفتہ بہتر بزنس نہ دے سکا۔ اس ہفتے کی بڑی فلم ’’سمرن‘‘ زیادہ پیسے نہ کماسکی۔ریلیز سے 3 روز تک لگ بھگ ساڑھے 9کروڑ کا ہی بزنس کرپائی ہے۔
دوسری جانب اس ہفتے کی بالی وڈ کی بڑی فلم ’’لکھنؤ سینٹرل‘‘ رہی جس کا پہلا دن بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ فلم نے 3دنوں میں صرف 7کروڑ 39 لاکھ کا ہی بزنس کیاہے۔فلمسازواداکار فرحان اختر کی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں۔
تیسری بالی وڈ فلم ’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ہے میں مشہور اداکار رشی کپور اور پاریش راول کی بہترین اداکاری سامنے آئی ہے۔ فلم میں دو مختلف زبانوں اورخاندانوں کے رسم و رواج کو پیش کیا گیاہے۔ گجراتی اور پنجابی خاندانوں کے ملاپ کی منفرد کہانی کو بھی سینما اسکرین پر کچھ اچھی اوپننگ نہیں ملی۔
اس طرح بالی ووڈ کی نئی ریلیز کی جانے والی تینوں فلمیں اب تک فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »