Home / news / رمضان کا پہلا دن اور ملک بھر میں شدید گرمی

رمضان کا پہلا دن اور ملک بھر میں شدید گرمی

اسلام آباد – محمکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ہی گرم موسم کی بری خبر سنا دی۔ میٹ آفس کا کہنا ہے آئندہ دو سے تین روز ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق رمضان کے دوران بھی سندھ، پنجاب، بلوچستان کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، جب کہ بالائی علاقوں کا موسم قدرے بہتر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
سندھ ، بلوچستان میں صبح سے ہی گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ رہے گا، جب کہ پنجاب میں بھی سورج اپنا رنگ دکھائے گا، تاہم گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں کہیں موسم ابرآلود تو کہیں موسم کافی بہتر ہے۔ خیبرایجنسی، مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی میں بھی موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، سبی اور نصیرآباد ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں شدید گرمی پڑے گی۔
اتوار کے روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں 52 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جب کہ دادو اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر،لیہ اور لاڑکانہ میں بھی درجہ حرارت 42 ڈگری رہا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »