Breaking News
Home / Pakistan / رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

!رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 8 تا دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔

نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے دن دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

Check Also

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

راول پنڈی/ باڑہ : پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ …

Translate »