Home / Pakistan / Punjab / راولپنڈی کوپانی کی سپلائی بند

راولپنڈی کوپانی کی سپلائی بند

اسلام آباد: اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا مواد ملائےجانے کا انکشاف ہو گیا۔ہزاروں مچھلیاں مرگئیں لیکن کسی کو پتا نہ چلا۔ تین دن میں 3 ہزار مچھلیوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ فشریز کے خط پر مقدمہ تو درج کیا گیا لیکن راولپنڈی کو پانی کی فراہمی بھی روک دی گئی۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے محکمہ فشریز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محکمہ فشریز کا مؤقف ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت زہریلے مواد سے ہوئی اوریہ گھناؤنا کام مچھلیوں کے غیرقانونی شکار اور کشتی رانی سے روکنے پر مخصوص مافیا نے کیا ہے۔

ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت واسا کو پانی کی فراہمی عاضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان واسا کہتے ڈیم کا پانی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے، ابھی تک کسی مضر صحت کیمکل کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے واحد سیف سٹی اسلام آباد کے راول ڈیم میں کسی نے کیمیکل پھینک کر پانی آلودہ کر دیا جس سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔جڑواں شہروں میں خوف ہراس پھیلنے کے بعد ڈیم انتظامیہ نے راولپنڈی کو پانی کی سپلائی روک دی ہے۔ واسا کی جانب سے پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کرا نے کے بعد علم ہو گا کہ پانی زہریلا ہے یا قابل استعمال ۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »