Breaking News
Home / International / دیو ہیکل شارک کا حملہ ، خاتون اپنے بازو سے محروم

دیو ہیکل شارک کا حملہ ، خاتون اپنے بازو سے محروم

کونکورڈ : بہاماس کے ساحل پر گرمیوں کی چھٹیاں مناتی فیملی پر دیو ہیکل شارک نے ایسا حملہ کیا کہ خاتون کا بازو ہی جسم سے جدا ہو گیا۔

بہاماس کے ساحل پر بچوں اور شوہر کے ہمراہ چھٹی مناتی ٹفنی جانسن کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے، سرفنگ کرتی ٹفنی کو اچانک ایک بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑا حیرت زدہ خاتون ابھی سنبھلی بھی نہیں تھیں کہ ایک دیو ہیکل شارک نے حملہ کردیا۔

حملے میں دیو ہیکل شارک بتیس سالہ خاتون کا ایک ہاتھ لے اڑی، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی میجر سرجری کی گئی۔

تین بچوں کی ماں کو نارتھ کیرولائنا میں اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایک معجزہ ہی ہے کہ میں بچ گئی ، اس جان لیوا حملے کو ساری زندگی نہیں بھول سکوں گی۔

واضح رہے شارک جب اپنے شکار سے ایک مخصوص فاصلے تک پہنچ جاتی ہے تو اس خونخوار آبی حیات کے نوکیلے جبڑوں سے بچ نکلنا کسی بھی جاندار کے لئے تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

Check Also

میکسیکو میں بدترین زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد248تک جا پہنچی

میکسیکو سٹی : میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد …

Translate »