Home / news / دہشت گردی کا خطرہ، لاہور میں بڑے پیمانے پر آپریشن

دہشت گردی کا خطرہ، لاہور میں بڑے پیمانے پر آپریشن

لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر مخلتف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر اور امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لئیے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کئیے،جن میں گلشن اقبال،اقبال ٹاون اور گارڈن ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران نامکمل قوائف کی بنا پر گلشن اقبال اور گارڈن ٹاون کے علاقہ سے چار چار افراد کو حراست میں لیا گیا، جب کہ اقبال ٹاون کے علاقہ سے 6 افراد کو نامکمل شناختی قوائف کی بنا پر حراست میں لینے کے بعد پوچھ گیچھ کے عمل کے بعد رہا کر دیا گیا۔

سرچ آپریشن میں ہاسٹلز،فلیٹس اور گھروں میں رہنے والے افراد سے پوچھ گیچھ کی گئی۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »