Home / Pakistan / Sindh / دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی گئی

دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی گئی

کراچی: سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے جس میں 72 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ریڈ بک کا یہ آٹھواں ایڈیشن حساس اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے ایڈیشن میں 90 سے زائد دہشت گردوں کے نام موجود تھے۔ ریڈ بک میں داعش، القاعدہ، لشکر جھنگوی اور جنداللہ کے دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان کے 16، لشکر جھنگوی کے 11، جنداللہ کے 8، اور القاعدہ کے 9 دہشتگردوں کے نام بھی ریڈ بک میں موجود ہیں۔ سب سے زیادہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم مطلع الرحمان کے سر کی ہے۔ جبکہ مختلف جرائم میں 63 دہشتگردوں پر کروڑں روپے انعام رکھا گیا ہے۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »