Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:07 AM
HomePakistanدو ہفتے باقی؛جےآئی ٹی آج تیسری پیشرفت رپورٹ جمع کرائے گی

دو ہفتے باقی؛جےآئی ٹی آج تیسری پیشرفت رپورٹ جمع کرائے گی

اسلام آباد: پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی اپنی تیسری پیش رفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

پاناما کیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحیققاتی ٹیم اپنی تیسری پیش رفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔۔رپورٹ وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی فراہم کردہ دستاویزات کی روشنی میں بنائی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کو کام کرنے کے لیے 60 روز دیے تھے جس میں سے اب جے آئی ٹی کے پاس دو ہفتے کا وقت رہ گیاہے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیاء کی زیر صدارت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے 44 ویں اجلاس میں تیسری پیشرفت رپورٹ تیارکی جو پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت میں آج پیش کی جائے گی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی پہلی پیش رفت رپورٹ اکیس مئی اور دوسری سات جون کو جمع کرائی تھی ۔ 5 مئی کو قائم ہونے 6 رکنی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز 8 مئی سے کیا تھا۔

گزشتہ روز 44 ویں بیٹھک کے دوران 60 روز کی مقررہ ڈیڈ لائن میں کام مکمل کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم ،اُن کے صاحبزادوں اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے بیانات اور اُن کی فراہم کردہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی اب تک وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، صدر نیشنل بینک سعید احمد خان،وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پوچھ گچھ کر چکی ہے جبکہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی تحقیقات کرنے والے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ہفتے کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدرکو بھی چوبیس جون کو طلب کررکھا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کے داماد کو ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔ کیپٹن صفدر نے درخواست کی تھی کہ  انہیں رواں ہفتے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانا ہے اس لیے طلبی کی تاریخ تبدیل کی جائے ۔تاہم جے آئی ٹی نے مریم نواز کے شوہر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں چوبیس جون کو ہی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Share