Home / Fashion / دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

کاسمیٹکس کی مشہورومعروف کمپنی لورئیل کی مالکہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔

میک اپ اوربالوں سے متعلق پراڈکٹس بنانے والی کمپنی لورئیل کی مالکہ لیلیئن بیٹنکورٹ کی عمر 94 برس تھی خاندان والوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔
لیلیئن بیٹنکورٹ دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سال 2017 میں 40 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتی تھیں۔
لیلیئن کو بھولنے کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا جس کے باعث لوگوں نے ان سے مالی مفادات حاصل کرنا شروع کر دیے۔ اس حوالے سے وہ متعدد بار خبروں کی زد میں رہیں۔
سال 2007 میں لیلیئن کا اپنی بیٹی کے ساتھ اسی حوالے سے ایک تنازع سامنے آیا، بیٹی نے ماں کے خلاف عدالت میں کیس کردیا تھا کہ والدہ کی بیماری کے باعث ان کے آس پاس کے لوگ مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سال 2008 میں یہ بات کھلی کہ لیلیئن نے اپنے ایک فوٹوگرافر دوست بینیئر کولاکھوں ڈالرز مالیت کے تحائف دیے ہیں جن میں سیشلز میں 670 ایکڑ کا ایک جزیرہ بھی شامل ہے۔
سال 2010 میں عدالت نے لیلیئن کی صحت دیکھتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ان کا خاندان ہی ان کی دیکھ بھال کرے۔
واضح رہے کہ لورئیل کمپنی ، لیلیئن کے والد نے سال 1909 میں کھولی تھی۔

Check Also

Time Sensitive! 5 Ways To Reduce Your Taxes

Don’t act so surprised, Your Highness. You weren’t on any mercy mission this time. Several …

Translate »