Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:33 PM
HomePakistanدنیا کو بتانا چاہتے ہیں وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن پالیسیاں وہی رہیں گی، وزیراعظم

دنیا کو بتانا چاہتے ہیں وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن پالیسیاں وہی رہیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کل پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے

نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن حکومت کی پالیسیاں وہی رہیں گی۔

وفاقی کابینہ کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے اور آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اس پر مشاورت جاری ہے اور جلد کابینہ حلف اٹھا لے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو 4 دن میں بھاری اکثریت سے بحال کیا جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیزی سے مکمل کیا جائے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.