Home / Tech / دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک

دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک

دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔ برطانیہ، یوکرین، روس، اسپین اور فرانس سمیت کئی ملکوں کی کمپنیاں پیٹیا نامی سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں۔ سسٹمز کی بحالی کے لیے تاوان کا مطالبہ کردیا گیا۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک ایک بار پھر خطرناک سائبر حملوں کی زد میں آگئے۔

امریکا، برطانیہ، یوکرین، روس، اسپین اور فرانس سمیت کئی ملکوں کی کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بنیں۔ یوکرین کی کمپنیاں اس سائبر حملے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں جہاں سرکاری ادارے، بینک اور پیٹرول اسٹیشن سمیت مختلف اداروں کے سسٹمز ہیک ہوئے۔

پیٹیا نامی وائرس سے حملہ کرنے والے ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع نے ہیکرز پر میزائل حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذمہ داروں کے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئے جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »