Breaking News
Home / Tech / دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک معطل

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک معطل

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس اچانک معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، خود فیس بک دنیا بھر میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایک معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے یہ دوسری بار ہوا ہے کہ فیس بک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے چلنے والی دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارف ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد ایشیا میں ہے، یہ صارفین فیس بک پر اپنی تصاویر، ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرپارہے اور نہ اس وقت کمنٹ کرسکتے ہیں۔
ایک معروف ویب سائٹ پر لوگوں نے دنیا بھر سے لوگوں نے کمنٹ کیے جس کے مطابق ویب سائٹ نیویارک، ویت نام، منگولیا، کینیڈا، یو ایس اے، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، پاکستانی اور دیگر ممالک میں بند ہے۔
فیس بک ترجمان کے مطابق ’کچھ لوگوں نے فیس بک کے سسٹم تک غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے باعث دنیا بھر میں سروس متاثر ہوئی‘۔
ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم جلد اس مسئلے پر قابو پالے گی اور صارفین دوبارہ جلد فیس بک استعمال کرسکیں گے۔
فیس بک سے منسلک انسٹاگرام سروس کے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک اور انسٹا گرام پر صارفین کو تصاویر شیئر ، کمنٹس اور لائیک کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

Check Also

امریکا میں نامعلوم دنیا کی مخلوق سے رابطہ کے لئیے گیجٹ تیار

امریکا میں نامعلوم دنیا کی مخلوق سے رابطہ کے لئیے گیجٹ تیار

واشنگٹن : امریکا میں سائنسدانوں نے ایک ایسا گیجٹ تیار کرلیا ہے جس کی مدد …

Translate »