Home / Music / دنیائے غزل کے بےتاج بادشاہ کی پانچویں برسی

دنیائے غزل کے بےتاج بادشاہ کی پانچویں برسی

کراچی:دنیائے غزل کے بے تاج بادشاہ مہدی حسن کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے ۔ سُر اور لے کا سورج غروب ہوگیا لیکن اس کی روشنی دلوں کو اب بھی جلا بخش رہی ہے ۔
شہنشاہِ غزل مہدی حسن محفلوں کی جان تھے ۔ ان کی آواز سننے والوں پر سحرطاری کردیتی ۔ مہدی حسن کو تمغہ امتیازکے ساتھ بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا گیا جبکہ کئی غیرملکی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔
مہدی حسن نے چار سو اِکتالیس فلموں کے لیے گانے گائے ۔ اُنیس سو ستائیس میں بھارتی علاقے راجستھان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے مہدی حسن گھر میں غزل اورموسیقی کی تربیت حاصل کرتے رہے۔
انیس سو باون میں ریڈیو پاکستان کے کراچی اسٹوڈیو سے مہدی حسن نے موسیقی کے سفر کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس فن کو اس قدر بام عروج پر پہنچایا کہ شہنشائے غزل کے لقب کے حقدار ٹھہرے۔

Check Also

See You Again by Wiz Khalifa

After Gangam Style, See You Again by “Wiz Khalifa” is top on YouTube!

Wiz Khalifa’s video “See You Again” featuring singer Charlie Puth hit nearly 2.9 billion views …

Translate »