Home / Pakistan / دعا گو ہوں، نوازشریف گھرخیریت سے پہنچ جائیں اور نوازشریف واپس آتے ہی تمام مشیروں کو فوری فارغ کردیں، تہمینہ درانی

دعا گو ہوں، نوازشریف گھرخیریت سے پہنچ جائیں اور نوازشریف واپس آتے ہی تمام مشیروں کو فوری فارغ کردیں، تہمینہ درانی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ دعا گو ہوں، نوازشریف گھرخیریت سے پہنچ جائیں اور نوازشریف واپس آتے ہی تمام مشیروں کو فوری فارغ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہیمہ درانی نے نواز شریف کی ریلی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا دعا ہے کہ نوازشریف خیریت سے گھر پہنچ جائیں اور انکو مشورہ بھی دیا کہ وہ واپس آتے ہیں اپنے سارے مشیر فارغ کردیں۔
تہمینہ درانی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کے مشیر وں میں عقل کی کمی ہے، وہ نہیں جانتے کہ پاکستان ایک پیچیدہ قوم ہیں۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف نے ریلی نکال کر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے اگر میں نواز شریف کو مشورہ دے سکتی تو میرا مشورہ قوم سے خطاب کرنا ہوتا نا کہ ریلی نکال کر وفادار بھائی کو بہ طور وزیراعلیٰ پنجاب کو مشکل میں ڈال کر دوراہے پہ لا کھڑا کرنا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پر دہری ذمہ داری آ گئی ہے، انہیں اپنی ہی جماعت کی ریلی کی حفاظت بھی ہے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے معاونت بھی کرنا ہے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »