Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:24 PM
HomeInternationalدبئی کی بلند ترین عمارت میں آتشزدگی

دبئی کی بلند ترین عمارت میں آتشزدگی

دبئی : دبئی کی بلند ترین عمارت مرینا ٹاور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیلجی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مرینا ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Fire is seen at the 1,105 foot tall Torch tower skyscraper on August 4, 2017 in Dubai. / AFP PHOTO / KARIM SAHIB

بلڈنگ میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، اس موقع پر حکمران شیخ محمد کے صاحبزادے شیخ منصور نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

دبئی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے قریبی رہائشی عمارتوں اور ہوٹلز میں انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد ان قریبی رہائشی عمارتوں سے رابطہ کرسکتےہیں، جبکہ آگ سے متاثر ہ علاقے میں فری ٹیکسی سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

 

Share