Breaking News
Home / news / خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی

خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی

چارسدہ : خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سردیاب پل پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل سے گزر رہا تھا۔

سردیاب پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔

خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کو ضلع چارسدہ سے ملانے والا یہ پل 1939 میں تعمیرہوا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Check Also

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان …

Translate »