Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 3:23 AM
HomePakistanKP & Fataخیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

پشاور : خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا 602 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 126 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ترقیاتی پروگراموں کیلئے غیرملکی امداد سے82 ارب روپے، بجلی کے خالص منافع کی مد میں 15سے20ارب روپے جبکہ 25 ارب روپے تیل اورگیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں ایک بار پھر تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی گئی ہے، ابتدائی تعلیم کے لیے14 ارب روپے مختص کی جا رہے ہیں، 400 سے زائد پرائمری اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل ہے جبکہ صوبے میں دس ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنےکی تجویز ہے۔

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا تاہم تنخواہوں اور پینشن میں 10 سے15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلانےاور سرکاری ملازمین کیلئے صوبہ بھر میں ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی جائے گی

کے پی کے بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ چھٹی جماعت سےمیٹرک تک بچیوں کو ماہانہ دو سو روپے الاؤنس دیا جائے گا جبکہ صحت کے شعبے میں 12 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔

بجٹ میں 385ارب روپے غیرترقیاتی کاموں کے لئے اور سڑکوں کی تعمیرومرمت کے300سےزائد منصوبوں کے لئے14 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.