Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:50 PM
HomePakistanخیبرایجنسی میں 2 حملہ آور ہلاک، سرحد پار سے حملہ ناکام

خیبرایجنسی میں 2 حملہ آور ہلاک، سرحد پار سے حملہ ناکام

خیبرایجنسی میں سرحد پار سے حملہ ناکام، 2 حملہ آور ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے سرحدی پوسٹ پر سرحد پار سے کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرایجنسی میں بارڈر سیکیورٹی پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مستھرا کی چوکی پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے جو کہ خودکش بمبار تھے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.