Home / Entertainment / خوفناک گڑیا ایک بار پھر دہشت پھیلانے آگئی

خوفناک گڑیا ایک بار پھر دہشت پھیلانے آگئی

لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ فلم اینا بیل کے دوسرے حصے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارر فلم اینا بیل، کری ایشن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور فلم کے ٹریلر نے ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کو اپنے حصار میں جکڑ لیا۔

ہدایت کارڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی اس سیکوئل فلم میں ٹیلیٹھا بیٹ مین، اسٹیفینی سِگمین، میرنڈا اوٹو،اینتھونی لاپیگلیا، ایلیشیا بیلے اور ایڈم بارٹلے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
سال 2014میں باکس آفس پر خوف و دہشت پھیلانے والی بلاک بسٹر فلم اینابیل کے اس سیکوئل کو پیٹر سافران اور جیمز وان نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی گڑیائیں بنانے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھو م رہی ہے، جو کئی سال قبل اپنی بیٹی کی اچانک موت کا راز تلاش کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کہانی آگے بڑھتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ جسے وہ اپنی بیٹی سمجھ رہے تھے وہ ان کی بیٹی نہیں بلکہ ایک شیطانی گڑیا تھی، جس نے یتیم خانے کی بچیوں کو اپنا ٹارگٹ بنایا۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ خوفناک شکل کے گڈے گڑیوں کے دہشت پر مبنی یہ ہارر تھرلر فلم وانربروس پکچرزکے تحت رواں سال 11اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »