Home / Pakistan / خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں، عمران خان کے ہر اقدام نے حکومت کو مضبوط کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہٹانے سے متعلق کوششیں جاری ہیں، یہ ایک نئی روایت بن رہی ہےجس سےمجھےاعتراض نہیں، میرےعلاوہ کوئی اوراس عہدےکےلیےاہل ہےتواچھی بات ہے، ایمانداری سےسوا4سال گزارےکارکردگی پرفخرہے، بہت سے لوگوں کو بلاکر سمجھایا کہ سیاست اورجمہوریت کیا ہوتی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی جمہوری راستہ اپنارہی ہے، پی ٹی آئی کاجمہوری راستہ اپنا اچھی بات ہے، اچھی روایت پڑے گی، چیئرمین نیب کیلئے پارلیمنٹ کا راستہ اپنایا جاتا ہے، اپوزیشن اورحکومت کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات ہوتا ہے، مشاورت کے بعد ہی نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ کیا جاتا ہے، مشاورت نہ ہونے کی صورت میں12رکنی کمیٹی میں جانا ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہ کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی نے ایم کیوایم پاکستان کے خلاف شروع سے الگ رویہ اپنایا، پی ٹی آئی ایم کیوایم پاکستان کے پاس جانے سے پہلے معذرت تو کرلے، پی ٹی آئی نے شروع سے ایم کیوایم پاکستان کی دل آزاری کی ہے، پی ٹی آئی کم سےکم اس دل آزاری کی معافی مانگے کر ان کے پاس جائے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »