Home / Pakistan / خواہش ہے کہ شاہد خاقان بقیہ مدت کے لیے وزیراعظم رہیں، نواز شریف

خواہش ہے کہ شاہد خاقان بقیہ مدت کے لیے وزیراعظم رہیں، نواز شریف

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شاہد خاقان بقیہ مدت کے لیے وزیراعظم رہیں، شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا،ان کو مزید بہت کچھ کرنا ہے۔

پنجاب ہاؤس سے جی ٹی روڈ روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں برطرف وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ شاہد خاقان عباسی بقیہ مدت کیلئے وزیراعظم رہیں، شہباز شریف پنجاب کی جان اور پورے پاکستان کی شان ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے عوام کا شکریہ ادا کرنا ہے،آپ سب کیلئے نیک خواہشات ہیں، اللہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی توفیق دے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا،ان کو مزید بہت کچھ کرنا ہے، وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »