Home / Pakistan / خواجہ آصف کا بھی نوازشریف کے بعد اقامہ منظرعام پر آگیا

خواجہ آصف کا بھی نوازشریف کے بعد اقامہ منظرعام پر آگیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کے اقامہ کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا، نئی دستاویزات کے مطابق خواجہ آصف نے وزیر ہونے کے دوران دبئی کمپنی میں ملازمت کی۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اقامہ کے بعد وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا، خواجہ آصف وزیر ہونے کے دوران دبئی کمپنی کے ملازم نکلے۔
نئی دستاویزات کے مطابق خواجہ آصف نے اقامے سے حاصل آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، نئی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیا۔
قانونی چارہ و جوئی کیلئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بابر اعوان سے مشاورت شروس کردی، عثمان ڈار کے مطابق آرٹیکل62 اور 63کے تحت خواجہ آصف کو گھر بھیجیں گے، اقامہ کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے۔
عثمان ڈار کے مطابق ممکنہ وزیراعظم تو موجودہ وزیراعظم سے بھی زیادہ کرپٹ نکلا ہے، ایسے لوگوں کا احتساب سخت صروری ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »