Breaking News
Home / Pakistan / Sindh / خلیج بنگال سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں تین دن تک تیز بارشوں کی پیش گوئی

خلیج بنگال سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں تین دن تک تیز بارشوں کی پیش گوئی

کراچی : خلیج بنگال سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں تین دن تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، سندھ کے کچھ اضلاع میں اربن فلڈ کا خدشہ بھی سامنے آیا ہے۔

آج سے اگلے 2 روز تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کا رخ کرنے والا بارش کا سسٹم انتہائی طاقتور ہے جو اپنے ساتھ تندوتیز ہوائیں لارہا ہے جب کہ بدین اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں اس سسٹم کے تحت ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈ کی صورت حال بھی پید اہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگر کراچی میں موجود پانی کی نکاسی کے نالوں میں کسی قسم کی رکاوٹ ہوئی اور بارشیں توقع سے زیادہ ہوئیں تو شہر قائد میں بھی اربن فلڈ جیسی صورت حال پید ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی انتظامیہ الرٹ ہے اور تمام متعلقہ عملہ اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو ہونے والی بارش کے باوجود شہر کی صورتحال کافی حد تک اطمینان بخش رہی اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے برساتی پانی کی فوری نکاسی ممکن ہوئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدھ سے جمعہ کے درمیان مزید بارشوں کی پیش گوئی کے مدنظر تمام متعلقہ عملے کو ضروری مشینری و آلات تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کھلے سمندر میں جانے والے ماہی گیروں کو بھی دوستمبر تک گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
بدھ سے جمعہ کے دوران زیریں سندھ (میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار / شدید بارش کا بھی امکان۔ جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
بدھ اور جمعرات کے دوران شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ، اس دوران مشرقی بلوچستان کے دریاوٰں / ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ۔
بدھ سے جمعرات کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتسان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
جمعہ سےہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،نصیر آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »