Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:04 AM
HomePakistanحکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی

لاہور: حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیاہےکہ حافظ سعید اور ان کے دیگرچارساتھیوں کی نظربندی میں دوماہ کی توسیع کردی ہے۔

انھیں رواں برس تیس جنوری کوحراست میں لیاگیاتھا۔ان کوساتھیوں سمیت امن وسلامتی کےخلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیاگیا۔

ان کی پہلی نظربندی تین ماہ کی تھی جس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی۔تاہم اس باروزارت داخلہ کی ہدایت پر نظر بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

جن رہنماؤں کی نظر بندی میں توسیع کی گئی ان میں حافظ سعید سمیت عبید،عبدالرحمان عابد،ظفراقبال قاضی کاشف نیازی ( ملتان ) شامل ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.