Breaking News
Home / Business / حکومت نے رمضان میں عوام کو عیدی دیدی

حکومت نے رمضان میں عوام کو عیدی دیدی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیرخزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول ایک روپے بیس پیسے اور ڈیزل ایک روپے ساٹھ پیسے سستا ہوگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام برقرار رکھے گئے ہیں۔
اس طرح ڈیزل کی قیمت 83 سے کم کرکے 81 روپے 40 پیسے اور پٹرول کی نئی قیمت 72 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتیں رات بارہ بجے سے نافذ ہوں گی۔

 

Check Also

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی …

Translate »