Home / news / حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف انتخابی دفاتر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار

حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف انتخابی دفاتر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار

لاہور : حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف انتخابی دفاتر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور این اے ایک سو بیس میں ضمنی الیکشن کی گہما گہمی عروج پرہے، لاہور کے ساندہ کے علاقے میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفترکے باہر نامعلوم افراد ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سےاحتجاج کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے اس طرح کی سازشوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ حلقے میں یہ ہوائی فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز بھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر کے قریب نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے ، اور فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تھاْ
سیاسی جماعتوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پنجاب سے رپورٹ طلب کی اور وہ جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی لاہور این اے 120 کی نشست نواز شریف کے بطور وزیر اعظم نا اہل ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے۔
اس نشست پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز میں سخت مقابلہ متوقع پیں۔

 

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »