Home / Pakistan / حسین نواز قانون سے بالاتر نہیں، منی ٹریل دینا لازمی ہے، جاوید ہاشمی

حسین نواز قانون سے بالاتر نہیں، منی ٹریل دینا لازمی ہے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد : معروف سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہو رہا ہوں، حسین نواز آئین سے بالا ترنہیں سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے۔

ممتاز سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے کبھی صدربننے کا مطالبہ نہیں کیا تھا کیوں کہ عہدوں کا حصول میرا نصب العین نہیں ۔

سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوختم کرنے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کوبچانے آیا تھا، میں نے ہرآمر کی خلاف مزاحمت کی اور کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنا یہی طرز سیاست میرا اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارے لئےقابل احترام ہے لیکن منتخب حکومت کو مافیا کہنا مناسب نہیں اورحسین نوازآئین سے بالاترنہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے تاہم سپریم کورٹ سب کوطلب کرے تاکہ حقائق معلوم ہوسکیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاناما کا احتساب لازمی ہے لیکن شریف خاندان کو منی ٹریل ضرور دینی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل ہوں اور کوئی آئینی بحران پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نےغلط بات کی انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا،اداروں کا احترام سب پر واجب ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »