Home / Sports / حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

کراچی: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں اپنے نام کیں اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ باؤلر نے اس کارکردگی کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یا درہے کہ اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن حسن علی نے ان سے ریکارڈ چھین لیا۔

حسن علی اب تک ایونٹ میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں اور ایونٹ کے سب سے کامیاب باؤلر بن گئے ہیں۔

ایونٹ میں دوسرے سب سے کامیاب باؤلر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ ہیں ‘ جنہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »