Home / Pakistan / جے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

جے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

اسلام آباد : پاناما عمل درآمد کیس میں شریف خاندان نےجے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر پہلی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جاری ہے ،شریف خاندان نےجے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، شریف فیملی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نےدرخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی، جو 10 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

شریف خاندان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر مینڈیٹ سے تجاوزکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے دوران تفتیش ٹیم کارویہ جانبدارنہ اور غیرمنصفانہ رہا، شریف فیملی جےآئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحقیقات اور رپورٹ مرتب کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، جے آئی ٹی سے متعلق ہمارے تحفظات سنے جائیں، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے فراہم کردہ 13 سوالات سے زیادہ سوالات پر تفتیش کی ، اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، دعویٰ کیا گیا تھا گلف اسٹیل 33ملین درہم میں فروخت ہوئی، جےآئی ٹی نے طارق شفیع کے بیان حلفی کو گمراہ کن، جھوٹا قرار دیا ، 14 اپریل 1990کے معاہدے کو جے ائی ٹی نے خود ساختہ قرار دیا۔

نعیم بخاری نے مزید کہا کہ معاہدے میں طارق شفیع کی نمائندگی شہبازشریف نے کی تھی، جے آئی ٹی نے یواےای میں قانونی معاونت حاصل کی، طارق شفیع اور حسین نواز کے بیانات میں تضاد پایا گیا، شہباز شریف نے خود کو معاملے سے ہی الگ کرلیا، جے آئی ٹی نے 12 ملین درہم کی قطری سرمایہ کاری کو افسانہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقت کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کرکے 10جولائی کو سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کروائی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے 17 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »