Breaking News
Home / Pakistan / جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے جس میں کوئی حتمی رائے شامل نہیں، دانیال عزیز

جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے جس میں کوئی حتمی رائے شامل نہیں، دانیال عزیز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے جس میں کوئی حتمی رائے شامل نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود شواہد پہلے دن سے ہی ردی کی ٹوکری قرار دیے جارہے تھے اور اب ججز نے بھی بار بار دستاویزات کی تصدیق کے سوالات اٹھائے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کوئی حتمی رائے نہیں بلکہ یہ رپورٹ ابہام پر مشتمل ہے جس میں حقائق نظرانداز کئے گئے جب کہ رپورٹ میں زیادہ تر موسٹ لائیکلی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ کتنی باریکی سے جے آئی ٹی نے کام کیا ہے، تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی نے یہ نہیں پوچھا کہ نیسکول کمپنی کے مالک کون ہیں اور 2004 کی دستاویزات ثابت نہیں ہوئی لیکن 2006 کی تصدیق ہوگئی۔

دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ دستاویزات قانونی شہادت کے لئے کار آمد ہیں اور قانون شہادت آرڈر کے تحت کیا کہ دستاویزات استعمال بھی کی جاسکتی ہیں یا نہیں۔

Check Also

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

کراچی: سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک توڑ کر 90 قیدیوں کو …

Translate »