Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:34 PM
HomePakistanجے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، ارکان کو دھمکیوں کے تذکرہ کا انکشاف

جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، ارکان کو دھمکیوں کے تذکرہ کا انکشاف

اسلام آباد : جے آئی ٹی نے پاناما لیکس کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس میں ارکان کو ملنے والی دھمکیوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔

سماءٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے آج دوسری پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی کو ملنے والی دھمکیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مرضی کی رپورٹ نہ دینے پر ارکان کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارکان پر تحقیقات سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے بھی دباﺅ ڈالا جا رہا ہے تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے کو الگ کیس بنانے کا عندیہ دیدیا ہے اور اگر جے آئی ٹی پر کسی کی جانب سے دباﺅ ثابت ہو گیا تو سپریم کورٹ کی طرف سے سخت حکم آنے کا امکان ہے ۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.