Home / news / جے آئی ٹی کی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں : عابد شیر علی

جے آئی ٹی کی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں : عابد شیر علی

فیصل آباد:  وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں ۔ پاکستان میں ہم تبدیلی لے کر آئیں گے ، جو گرمی برداشت نہیں کر سکتا وہ لوگوں کے دکھ درد میں کیا شریک ہو گا ۔ سارے چور ڈاکو نون لیگ کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں، چوروں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بہت سی عیدیں آئیں گی اور سیاسی پنڈت دیکھتے رہ جائیں گے۔ نتھیا گلی میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، جمائما کے ٹویٹس سے فیصلے نہیں ہوں گے، اس نے پہلے کچھ کہا اور اب کچھ اور کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آراو سے مفادات لینے والے نیب زدہ نتھیا گلی میں بنی گالہ کے دھوبی کے پاس جا رہے ہیں۔ خورشید شاہ یاد رکھیں، انہوں نے 1995ءمیں اپنے غنڈوں سے پارلیمنٹ میں حملہ کروایا تھا جس سے ہمارا ایک ایم این اے جاں بحق ہو گیا تھا۔
لیگی وزیر کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے پتہ نہیں کس کے ہاتھوں کھیل کر دو نمبری کی جبکہ نور اعوان نے قومی اسمبلی کے باہر شیخ رشید کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، ہم اس کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان آوارہ لوگوں کی طرح سڑکوں پر رہتا ہے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے سڑکوں اور عدالت میں نمٹیں گے۔ عمران خان، عزیر بلوچ، ڈاکٹر عاصم اور اویس ٹپی پر جے آئی ٹی کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے، عمران خان کی جتنی بار تلاشی لی گئی وہ دو نمبر نکلے، پہلے سیتا وائٹ نکلی اور پھر ٹیریان نکلی ، اب عمران کی ناجائز آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »