Home / news / جے آئی ٹی کا وزیراعظم کی طلبی کے بعد ایک اوربڑافیصلہ

جے آئی ٹی کا وزیراعظم کی طلبی کے بعد ایک اوربڑافیصلہ

 !جے آئی ٹی کا وزیراعظم کی طلبی کے بعد ایک اوربڑافیصلہ

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ جے آئی ٹی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔ حسین نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے اٹھارہویٕں اجلاس میں ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کی اٹھارہویں بیٹھک میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی ذرائع نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر طلبی کی تاریخ نہیں بتائی، تاہم امکان ہے کہ حسین نواز سے پوچھ گچھ سپریم کورٹ میں اُن کی درخواست کی سماعت کے بعد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراض کر تے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ حسین نواز کی درخواست کی درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی۔
واجد ضیاء کی زیرصدارت جے آئی ٹی کے اجلاس میں شریف فیملی کے لندن فلیٹس کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »