Home / Pakistan / Punjab / جے آئی ٹی رپورٹ رد ی کا پلندہ ، مسترد کرتے ہیں

جے آئی ٹی رپورٹ رد ی کا پلندہ ، مسترد کرتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرار دے کر مسترد کردیا ہے، سیاسی الزامات کو رپورٹ بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے اس رپورٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کے پڑخچے اڑائیں گے۔

 پی آئی ڈی میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں اور قانونی ماہرین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں وہی الزامات لگائے گئے ہیں جو عمران خان ایک سال سے لگا رہے تھے۔ رپورٹ میں جن چیزوں کا سہارا لیا گیا ان کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا یہ جے آئی ٹی رپورٹ اسی طرح ناکام ہوگی جیسے دھرنا ون اور دھرنا ٹو ناکام ہوا۔ جے آئی ٹی نے قانون کی بجائے رپورٹ کو سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ درحقیقت عمران نامہ ہے۔

 

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »